• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس ادارے کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں وہ Nil رپورٹ بھی جمع کروائے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ایوان بالا نے سید خورشید شاہ کی سربراہی میں قائم کابینہ کمیٹی برائے ریگولرائزیشن کے فیصلوں کی روشنی میں مستقل کئے گئے کنٹریکٹ افسران کی مکمل تفصیلات مانگ لی ہیں ،یہ تفصیلات سینیٹر محمد ہمایوں مہمند کے سوال کے حوالے سے مانگی گئی ہیں ، سوال میں مزید یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ان افسران کی ابتدائی تقرریاں آیا متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی تھیں یا نہیں؟، اگر نہیں تو اس کی وجوہات کیا تھیں؟، تقرریوں میں لاگو قوانین اور قواعد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام وزارتوں، ڈویژنز، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ معلومات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں ، اگر کسی ادارے کے پاس اس حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں تو Nil رپورٹ بھی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید