اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم محمد کونین کو گرفتار کرکے 16000امریکی ڈالر برآمد کر لئے ہیں ،ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا ہے جس پر اسے پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکس سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لئے گئے ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔