• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اپنی شناخت ثابت کرو‘‘، سابق بھارتی نیوی چیف کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

کراچی (رفیق مانگٹ )بھارت میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانیSIR کے عمل پر اس وقت سوالات کھڑے ہو گئے، جب سابق بھارتی نیوی چیف ایڈمرل (ر) ارون پرکاش کو اپنی شناخت ثابت کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس موصول ہوا، جس پر انہوں نے نظامِ کار میں اصلاح کا مطالبہ کر دیا ہے۔ایڈمرل پرکاش کے مطابق بوتھ لیول آفیسر تین مرتبہ ان کے گھر آیا تھا اور اسی دوران اضافی معلومات حاصل کی جا سکتی تھیں، مگر اس کے باوجود انہیں اور ان کی اہلیہ کو، جو بالترتیب 82 اور 78 برس کے ہیں، دو مختلف تاریخوں پر 18کلومیٹر دور طلب کیا گیا۔واضح رہے کہ ایڈمرل (ر) ارون پرکاش 2004سے 2006تک بھارتی بحریہ کے سربراہ رہے اور چار دہائیوں پر محیط ایک نمایاں عسکری کیریئر کے حامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید