• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI بھارتی ایجنڈے کے تحت انتشار پھیلا رہی‘ راجا خلیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کے صوبہ سندھ کیلئے ترجمان راجہ خلیق الزمان انصاری کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی ایک منظم بھارتی ایجنڈے کے تحت بڑے شہروں میں افراتفری، بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے‘ ان سرگرمیوں میں افغان دہشتگرد عناصر کی شمولیت کے شواہد بھی موجود ہیں جو سیاسی جلوسوں کی آڑ میں کسی بڑے سانحے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں‘ ایسے ریاست دشمن عناصر کو فوری طور پر روکنا ناگزیر ہو چکا ہےاپنے ویڈیوبیان میں راجہ خلیق الزمان انصاری کا کہنا تھاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے منظم جتھے سرگرمِ عمل ہیں جو نہ صرف عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید