• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹرز ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر ابہام کا شکار

نیو یارک(جنگ نیوز) امریکا میںدونوں بڑی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کچھ امریکی قانون سازوں نے اس بات پر سوال اٹھایا کہ آیا ایران کے خلاف فوجی کارروائی امریکاکے لیے بہترین راستہ ہے، جبکہ ایرانی حکام کو بڑھتی ہوئے ہنگامہ آرائی کا سامنا ہے۔دو امریکی سینیٹرز نے اتوار کی صبح انٹرویو کے دوران ٹرمپ عہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے کہا، "میں نہیں جانتا کہ ایران پر بمباری سے وہ نتائج حاصل ہوں گے جو مطلوب ہیں۔"سینیٹر پال اور ڈیموکریٹک سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ ایران پر فوجی حملہ حکومت کو کمزور کرنے کے بجائے عوام کو بیرونی دشمن کے خلاف متحد کر سکتا ہے۔مارک وارنر نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف فوجی حملہ ایرانیوں کو امریکہ کے خلاف اس طرح متحد کرنے کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے جس طرح وہاں کی حکومت اب تک کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید