• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑ پتی ہونے کے باوجود مہم کیلئے قرض؛ بنگلہ دیشی امیدواروں کے حلف ناموں میں انکشاف

اسلام آباد (صالح ظافر) بنگلہ دیش میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ایک دلچسپ پہلو سامنے آیا ہے، جہاں چٹاگانگ کے 16 پارلیمانی حلقوں سے انتخاب لڑنے والے 33 کروڑ پتی امیدواروں میں سے 26امیدوار اپنی انتخابی مہم کے اخراجات قرضوں یا عطیات کے ذریعے پورے کریں گے۔ امیدواروں نے اس بات کا اعتراف الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اپنے حلف ناموں میں کیا ہے۔ ڈھاکہ سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق، متعدد امیدوار کروڑ پتی ہیں، اس کے باوجود انہوں نے اپنے قریبی اہل خانہ بشمول شریک حیات، بچوں، بہن بھائیوں اور سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ سیاسی حامیوں کی مالی مدد پر بھروسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان انکشافات نے انتخابی اخراجات میں شفافیت اور مستقبل میں احتساب کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید