کراچی (نیوز ڈیسک) برکس بحری جنگی مشقیں، اہمیت کیا ہے اور بھارت نے شرکت کیوں نہیں کی؟ جواز بحری تجارت کا تحفظ اور عسکری تعاون، مگر ان کا وقت و نوعیت امریکا کیساتھ کشیدگی سے جڑی ہے۔ بھارت کی امریکا سے تعلقات متوازن رکھنے کیلئے دوری کی پالیسی، اس کا موقف ہے کہ برکس فوجی نہیں معاشی تعاون کا پلیٹ فارم ہے، ماہرین کی رائے ہے کہ چین، روس اور ایران کے لیے یہ فوجی مشقیں امریکی دھمکیوں کے مقابل ایک بیانیہ مضبوط کرتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا میں شائع آرٹیکل کے مطابق جنوبی افریقہ میں برکس (BRICS) ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں کے نام سے جاری ہیں، جن میں چین، روس، ایران اور میزبان جنوبی افریقہ شامل ہیں، جبکہ بھارت اور برازیل جیسے بانی ارکان نے شرکت نہیں کی۔ یہ مشقیں عالمی سمندری کشیدگی کے تناظر میں بحری تجارت کے تحفظ اور عسکری تعاون بڑھانے کے دعوے کے ساتھ کی جا رہی ہیں، مگر ان کا وقت اور نوعیت امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی سے جڑی ہوئی ہے، خصوصاً ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت پالیسیوں، پابندیوں اور فوجی دھمکیوں کے پس منظر میں۔