لاہور(خبرنگار)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ“داتا دربار کے تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونگے۔”انہوں نے یہ بات داتا دربار اور اس کے ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے میگا ترقیاتی منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تمام متعلقہ محکموں کی مربوط کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اعلیٰ معیار کی تعمیر، وقت کی پابندی اور محکموں کے درمیان موثر ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ بلا تاخیر مکمل ہو۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ یہ میگا ترقیاتی منصوبہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی سخت نگرانی میں ہے، جو منصوبے کے بروقت تکمیل کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔