لاہور ( جنرل رپورٹر ) اوپتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان (OSP) لاہور برانچ کے سالانہ انتخابات میں پروفیسر چوہدری جاوید اقبال کے پینل نے اپنے حریفوں کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کلین سویپ کر لیا ہے ۔گزشتہ روز او ایس پی ہاؤس لاہور میں منعقدہ ان انتخابات میں شہر بھر سے نامور ماہرینِ چشم اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ووٹرز کے غیر معمولی ٹرن آؤٹ نے پروفیسر جاوید اقبال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ پروفیسر جاوید اقبال نے سال 2025 میں بطور صدر سوسائٹی کے لیے مثالی خدمات سرانجام دی تھیں، جس کے تسلسل میں انہیں اب دوبارہ "پریزیڈنٹ الیکٹڈ" کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔