لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی كکرول گھاٹی پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ چوکی كرول گھاٹی پولیس نے کاروائی کے دوران كرول جنگل نزد صادق ٹاؤن کے قریب سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان وقار اور زاہد کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹرسائیکل، 2 پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے.