لاہور(کر ائم رپو رٹر )قلعہ گجر سنگھ کے علا قہ ہال روڈ مارکیٹ میں دکان داروں سے دو کروڑ 86 لاکھ روپے کی رقم کے فراڈ کا واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ہال روڈ مارکیٹ میں 3 نامزد ملزمان دکان داروں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر کے فرار ہوگئے، متعدد دکان داروں نے بطور امانت ایک دکان دار کے پاس اپنی رقم کاروبار کے لیے رکھوائی تھی۔ تاہم متاثرہ دکان داروں کی مدعیت میں صغیر، صدام اور فیصل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔