• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنجروال، گمشدہ 8 سالہ بچے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرِ نگرانی ہنجروال پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی بہترین روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گمشدہ بچے کو چند ہی گھنٹوں میں تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ہنجروال پولیس نے 8 سالہ اکامش کو کامیابی سے تلاش کیا جو نیاز بیگ چوکی کے علاقے میں واقع ایک گلی سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ بچے کے والد کامران نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، جس پر پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ہنجروال پولیس نے ہیومن ریسورس، مقامی ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سرچ آپریشن کیا اور چند گھنٹوں کے اندر بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ بعد ازاں اکامش کو اس کے والد کامران کے حوالے کر دیا گیا۔بچے کے والد نے اپنے بیٹے کے صحیح سلامت ملنے پر ہنجروال پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے مزید