لاہور (کر ائم رپو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس فورس دن رات شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے، بحالی اور بہتر زندگی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے 24 سپیشل بچوں کو 30 ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 07 کروڑ 65 لاکھ 60 ہزار روپے کی امداد دی جا چکی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 16 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی رقم فراہم کی گئی ہے جو پنجاب پولیس کی جانب سے ویلفیئر کے شعبے میں ایک نمایاں اقدام ہے۔