• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے 14 اور 15 جنوری کو الحمرا میں 2 روزہ فلم فیسٹیول ”دیکھو فلم“ کا انعقاد

لاہور(شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈکاسٹنگ، پنجاب یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے 14 اور 15 جنوری کو الحمرا میں ایک دو روزہ فلم فیسٹیول ”دیکھو فلم“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا محمد نواز گوندل نے کہا کہ فلم ایک ایسا موثر اور بااثر میڈیم ہے جو اپنے پیغام کو نہایت طاقتور انداز میں ناظرین تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ موجودہ دور میں فلم محض تفریح نہیں بلکہ سماجی، فکری اور ثقافتی اظہار کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔
لاہور سے مزید