لاہورٟ(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جوہرٹاون میں انجم سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون, شادباغ میں ارجمند سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون, شاہدرہ ٹاون میں امتیاز سے1لاکھ45 ہزار روپے اور موبائل فون ، سبزہ زار میں رشید سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں ظہیر سے 1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ گارڈن ٹاون اور ٹبی سٹی سے گاڑیاں جبکہ برکی شیراکوٹ اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔