• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

VWPS خواتین کے انصاف تک آسان رسائی کیلئے انقلابی اقدام ثابت ہوا

لاہور(کرائم رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن (VWPS)لاہور 22 اپریل 2024 کو قائم کیا گیا۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن (VWPS) پنجاب میں خواتین کے تحفظ اور انصاف تک آسان رسائی کے لیے ایک انقلابی اقدام ثابت ہوا ہے۔ اس پلیٹ فارم نے خواتین کے لیے پولیسنگ کو شفاف، تیز اور متاثرہ خواتین کے لیے دوستانہ بنایا ہے، اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے گھر بیٹھے خدمات فراہم کرنا ممکن بنایا ہے۔قیام کے بعد سے، VWPS کو کل 780,538 کیسز موصول ہوئے جن میں سے 705,420 کیسز کامیابی سے حل کیے جا چکے ہیں اور 75,110 کیسز قانونی طور پر FIRs کے طور پر درج کیے گئے۔ شکایات کی نوعیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کو درپیش خطرات اور تشدد کے واقعات کتنے سنگین ہیں، جن میں شامل 1304 قتل اور قتلِ ناموسی کے کیسز، 198 ایسڈ حملے کے کیسز، 5,282 ریپ کیسز، 12,013 اغوا کیسز، اور 3,444,785 گھریلو تشدد کے کیسز شامل ہیں۔سال 2025 کے دوران VWPS کو 555,459 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 505,101 کیسز کامیابی سے حل کیے گئے جبکہ 49,447 کیسز FIRs کے طور پر درج ہوئے۔ ان مؤثر اقدامات کے نتیجے میں 608 خواتین کو جان کے خطرے سے محفوظ بنایا گیا، جو پنجاب حکومت کے خواتین کے تحفظ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ایف آئی آر کے اندراج سے لےکر پراسکیوشن کے تمام مراحل کی تکمیل تک مکمل معاونت فراہم کرتا ہے۔متاثرہ خواتین کو post-FIR مراحل میں قانونی مشاورت، کیس کی پیش رفت پر رہنمائی، تفتیشی افسران کے ساتھ کانفرنس کالز اور ایویڈنس کی فراہمی شامل ہیںخواتین VWPS سے 15 کال کے ذریعے، واٹس ایپ نمبر (03070000015) ، ویمن سیفٹی ایپ اور پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے آسانی سے وائس، ویڈیو کالز اور چیٹ بھی کر سکتی ہیں۔
لاہور سے مزید