لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر موری گیٹ، کاہنہ، ٹیمپل روڈ، باٹاپور میں آپریشن کیا گیا جس میں آئل یونٹ، معروف ریسٹورنٹ، بیف شاپ اور ڈیری یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی جبکہ 1من سے زائد گوشت، کھلے مصالحے ،گلی سڑی سبزیاں، باسی کھانے تلف کی گئی، سابقہ ہدایات پر عمل نہ ہونے اور قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر ایکشن لیے گئے، تفصیلات کے مطابق دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ڈیری یونٹ بند کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ، استعمال شدہ آئل اور ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹ بند کیا،ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔