• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ریپ پر پابندی کی حکومتی ہدایت پر عملدرآمد شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ریپس پر پابندی کی حکومتی ہدایت پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابقہسپتالوں کی حدود میں میڈیکل ریپس کا داخلہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے،اگر کوئی میڈیکل ریپ ہسپتال میں پایا گیا تو اس کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گیاور وارننگ دینے کی بجائے براہ راست قانونی کارروائی کی جائے گی،سکیورٹی سٹاف اور ہسپتال انتظامیہ کو اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے گئے ہیں،میڈیکل ریپس کو انٹرٹین کرنے والے ڈاکٹروں، پروفیسرز یا میڈیکل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ اگر کسی ڈاکٹر کے کمرے سے میڈیکل ریپ ملا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تمام سٹاف کو میڈیکل ریپس سے مکمل لاتعلقی کی ہدایت کی گئی ہےاور احکامات کی خلاف ورزی پر شدید سزائیں دی جائیں گی۔یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور ادویات کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے جب کہفارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں نے اس فیصلے پر مخلوط ردعمل کا اظہار کیا ہے،کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ڈاکٹروں کو نئی ادویات کی معلومات سے محروم کر دے گاجب کہ دوسرے اسے کرپشن کی روک تھام کا اچھا اقدام قرار دے رہے ہیں۔
ملتان سے مزید