ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت بیچنے والوں کیخلاف وہاڑی میں کارروائی، فوڈ سیفٹی ٹیم نے معصوم شاہ روڈ بوریوالا میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا،اس دوران 300 کلو بدبودار اور باسی گوشت تلف اور سلاٹر ہاؤس مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق انسپکشن کے دوران گوشت کی رنگت میں تبدیلی اور بدبودار پایا گیا۔ مضر صحت گوشت کو کئی دنوں سے فریزر میں سٹور کیا گیا تھا۔ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہونے پر غیر معیاری گوشت تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصرکیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا ۔