• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہندگان سے بقایاجات وصولی میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، میپکو چیف

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ افسران باہمی ہم آہنگی، پیشہ ورانہ دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ میپکو کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور صارفین کو معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ لائن لاسز میں کمی کے لئے تمام دستیاب تکنیکی اور انتظامی وسائل بروئے کار لائے جائیں اور جن علاقوں میں لاسز زیادہ ہیں وہاں ہدفی بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں۔ افسران ریکوری میں بہتری کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور مؤثر فیلڈ اقدامات کئے جائیں۔ سرکاری و نجی نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو بہاولپور سرکل کے دورے کے موقع پر افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے کہا کہ کمرشل مراکز میں خصوصی طورپر رات کے اوقات میں چیکنگ کی جائے اور ہارڈ ایریاز/ہائی لاس فیڈرز والے علاقوں میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں۔ بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے مقدمات درج کروائے جائیں اور گرفتاریاں بھی کروائی جائیں۔ عائد کردہ جرمانے وصول ہونے تک بجلی کسی صورت بحال نہ کی جائے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد نے سرکل کی کارکردگی بارے مکمل بریفنگ دی۔
ملتان سے مزید