• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے رشوت لینے کے الزام میں کانسٹیبل گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر تعینات کانسٹیبل کو خاتون سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے جاری احتسابی مہم پر محکمے کے اندر بدعنوانی کو روکنے کیلئے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تعینات کانسٹیبل عدیل کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گرفتار کانسٹیبل کے بارے میں معلوم ہوا کہ ملزم نے عمرہ پر جانے والی خاتون سے 2لاکھ 80ہزار وصول کیئے ایف آئی اے نے اپنے کانسٹیبل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید