• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ملتان سٹی کا نشتر ہسپتال و میڈیکل یونیورسٹی کی نجکاری کی خبروں پر اظہار تشویش

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر نے نشتر ہسپتال و میڈیکل یونیورسٹی کو پرائیویٹ کرنیکی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیب کے سب سے بڑے طبی مرکز کو پرائیویٹ کرنیکا منصوبہ ظالمانہ فیصلہ ہے، نشتر ہسپتال و میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کا واحد طبی ادارہ ہے جہاں نہ صرف وسیب کےعوام بلکہ چاروں صوبوں سے عوام علاج معالجہ کیلئے آتے ہیںاور عوام سے یہ سستی طبی سہولتچھیننا کھلم کھلا عوام دشمنی کا ثبوت ہو گا، حکومت کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے، نشتر ہسپتال و میڈیکل یونیورسٹی کے نظام کو بہتر کیا جائے، عوام کیلئے سستے و معیاری علاج کیلئے اس ادارہ میں مزید سہولتیں پیدا کی جائیں نہ کہ اس ادراہ کی نجکاری کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ وسیب کےعوام پہلے ہی مسائل کا شکار ہیں اور ان حالات میںاس ادارہ کی نجکاری سے عام آدمی مہنگے نجی ہسپتالوں کی فیس ادا نہیں کر سکے گا جس سے کئی انسانی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، اس لیے ہم بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نشتر ہسپتال و میڈیکل یونیورسٹی کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کا حق رکھتی ہے۔
ملتان سے مزید