ملتان (سٹاف رپورٹر ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے باہر سید علی حسین خامنائی کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا جس سے ریجنل صدر جنوبی پنجاب برادر علی مصدق ،ضلعی صدر ملتان برادر مطہر شیرازی اور مدیر فاطمیہ فاونڈیشن حجت الاسلام والمسلمین علامہ مجاہد عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہونے والے احتجاجات اسلامی ریاست کو کمزور کرنے کی خاطر امریکہ اور اسرائیل کی سازش ہے ملت ایران اور ملت پاکستان رہبر معظم کے ساتھ کھڑی ہے پاکستانی قوم قطعاً یہ قبول نہیں کرے گی کہ پاکستانی میڈیا رہبر معظم کے خلاف اس مغربی جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنے احتجاج میں بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔