ملتان (سٹاف رپورٹر) جامع مسجد کرنالوی میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیرِ اہتمام 66ویں سالانہ یومِ سیدنا امیر معاویہؓ کے موقع پر تقریری مقابلہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے سیرتِ سیدنا امیر معاویہؓ، دفاعِ صحابہؓ اور اسوۂ صحابہ کی عصری اہمیت پر مدلل تقاریر پیش کیں،تقریری مقابلے کی صدارت امیرِ مرکزیہ مجلس احرار اسلام پاکستان مولانا سید محمد کفیل بخاری نے کی جبکہ مرکزی ناظمِ تبلیغ مولانا سید عطاءالمنان بخاری نے خصوصی خطاب کیا، مقابلے کے اختتام پر قائدِ احرار اور نبیرہ امیرِ شریعت نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر علماء، کارکنانِ احرار اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔