• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران مین بازار رشیدآباد ریواڑی محلہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مین بازار رشیدآباد ریواڑی محلہ ملتان کے نومنتخب عہدیدران صدر فرحان معروف، جنرل سیکرٹری منور علی لارا، سینئر نائب صدر محمد راشد، نائب صدر محمد صادق، فنانس سیکرٹری حاجی سعید احمد چوہدری اور سیکرٹری نشرواشاعت محمد آفتاب سے چیمبر آف سمال ٹریڈرزجنوبی پنجاب کے صدرچوہدری طارق کریم نے حلف لیا، تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ محمد شفیق چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت عبادت ہے، تمام تاجر اسلامیاصولوں کے مطابق تجارت کریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت بہتر بن سکے،اس موقع پر نومنتخب صدر فرحان معروفاور جنرل سیکرٹری منور علی لارانے پنے پورے پینل کے ہمراہ انجمن تاجران چیمبر آف سمال ٹریڈرزسے الحاق کا اعلانکرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز تاجروں کی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح وبہبود کے لیے فرائض انجام دیے، تقریب سے صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ظفر اقبا ل صدیقی، چیئرمین احتشام الحق، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمانانصاری،میاں جاوید قریشی،فرحان معروف، منور علی لارا،تاجر رہنماء محمد سرفراز،چیئرمین عامر عزیز،حاجی رشید احمد، رانا راشد ببلوودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
ملتان سے مزید