ملتان (سٹاف رپورٹر ) ممبر امن کمیٹی ملک محمد رفیق، مفتی محمد عثمان،علامہ خالد فاروقی، مولانا عبدالمجید انجم، مولاناایاز الحق قاسمی، مولانا اشفاق احمد، مولانا زاہد مقصود قریشی، مولانا حمید اللہ مدنی اور مولانا اجمل فاروقی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امیر معاویہؓ نے دین اسلام کی بقاکے لئے بیش بہا قربانیاں سرانجام دیں، آپ کی دینی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا، حکومتی سطح پر آپ کے آج یوم وصال کے موقع پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔