ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات نہیں کیے جاتے، معاشی مشکلات پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا، سید جعفر شاہ نے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے لاہور میں منعقدہ برآمدات کے فروغ سے متعلق گول میز کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان اس نوعیت کا براہِ راست مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیکس پالیسی میں اصلاحات، توانائی کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانا ناگزیر ہو چکا ہے۔