ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکواوچ شریف سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں بیہیویئر بیسڈ سیفٹی کے موضوع پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیاجس کا بنیادی مقصد لائن سٹاف میں سیفٹی کلچر کو فروغ دینا، رویّوں میں مثبت تبدیلی لانا اور حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا تھا۔ ایڈیشنل ایکسین سیفٹی بہاولپور عامر انصاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ایس ای ملتان عبداللہ خان، سیفٹی انسپکٹر ایچ ایس ای حمید الرحمن، ایس ڈی او اوچ شریف سب ڈویژن ملک ظفر اقبال سمیت سب ڈویژن اوچ شریف کے تمام لائن سٹاف نے شرکت کی۔ مقررین نے بیہیویئر بیسڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ سیفٹی صرف قوانین پر عمل کا نام نہیں بلکہ ایک ذمہ دارانہ رویّہ اور سوچ کا تقاضا کرتی ہے۔ عملے کو بتایا گیا کہ مثبت اور محتاط رویّہ اپنانے سے نہ صرف کام کی رفتار اور معیار بہتر ہوتا ہے بلکہ حادثات کے امکانات بھی نمایاں حد تک کم ہو جاتے ہیں۔