ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے مبارک پور احمد پور شرقیہ/چوک سرور شہید کوٹ ادو/سیٹلائٹ ٹاؤن چشتیاں /جناح رحیم یار خان میں ایک کروڑ34لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر65نادہندگان کی بجلی منقطع کرکے میٹرز، انورٹرز، ٹرانسفارمرز، سولر پلیٹیں اور تاریں اُتارلیں،ایس ڈی او مبارک پور سب ڈویژن ریاض احمد کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے مبارک پور، بستی راوانی، نزدمدنی کاٹن، بستی کمہاراں والا، جانو والا، موضع انور آباد اور موضع غلام علی چنڑ میں 39لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے 3سولر انورٹرز، 10سولر پلیٹیں اور 210میٹر پی وی سی تاراُتارکر قبضہ میں لے لی۔ ایکسین کوٹ ادو ڈویژن عمرفاروق اور ایس ڈی اوچوک سرورشہید سب ڈویژن کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے 22 صارفین کو ڈائریکٹ کنڈی سسٹم، میٹرٹمپرنگ اور بوگس میٹرز کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں، میٹرز اُتارلیں اور مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں بھجوادی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرزکے ذمہ 32لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 22میٹرز اور کئی ٹرانسفارمرز اُتارے گئے جبکہ نادہندگان سے 3لاکھ92ہزارروپے واجب الادا بلز بھی وصول کئے گئے۔ایک بجلی چور کو موقع سے گرفتارکرکے حوالات منتقل کیاگیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن چشتیاں میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین میپکوچشتیاں ڈویژن نوراحمد کھوسو اور ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن رشیداحمد کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے 8لاکھ 50ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 13سنگل اور تھری فیز میٹرز اور 120فٹ پی وی سی اُتارلی جبکہ ایک مستقل نادہندہ صارف سے 40ہزارروپے واجبات وصول کئے گئے۔ آپریشن کے دوران ایک صارف میٹر میں خرابی کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جسکی تنصیبات تھری فیز میٹر سمیت اُتارکر قبضہ میں لے لیں اور مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست بھیج دی۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکورحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں جناح سب ڈویژن رحیم یار خان میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین میپکورحیم یار خان ڈویژن فیاض قربان راجپراور ایس ڈی او جناح سب ڈویژن کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے سیٹلائٹ ٹاؤن، حسن کالونی ابو ظہبی روڈ، بستی خیر محمد لاڑ، داری سانگھی پُل، چک 103/Pبڈھے داکھوہ، کالونی نمبر 1سنی پُل، داری جمال چوک 81/Pمیں 54لاکھ15ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 25 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے سنگل اور تھری فیز میٹرزاُتارلئے۔