• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ کے رہنما سے زرنج مالکان کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زرنج چلانے والوں کی بڑی تعداد نے بابو شفیع اور اختر محمد کی قیادت میں ملاقات کی وفد نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہی زرنج لینے پر زور دیا گیا تھا لیکن اب زرنج رکشوں پر پابندی عائد ، بھاری چالان کرنے سمیت ان سے بدتمیزی ، بداخلاقی کی جاری ہے جس کے باعث نہ صرف ہمارا روزگار تباہ ہوا ہے بلکہ گھروں میں فاقے پڑچکے ہیں اکثر لوگوں نے قرض لے کر زرنج رکشے خریدے حکومتی اقدامات نے زرنج چلانے والوں کو ذہنی کوفت کا شکار بنادیا ہے اس موقع پر کبیر افغان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوام کے مسائل سے باخبر ہے۔
کوئٹہ سے مزید