• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال، ڈاکٹر کی جعلی سٹیمپ استعمال کر کے ادویات و ٹیکے مبینہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹر کی جعلی سٹیمپ استعمال کر کے ہسپتال سے ادویات و ٹیکے مبینہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سے بڑی مقدار میں ٹیکے، جعلی سٹیمپ‘ پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ تین یوم قبل اطلاع پر ایم ایس نشتر ڈاکٹر راؤ امجد علی خاں نے چیف سیکیورٹی آفیسر محمد ارشاد کو اس شخص کو پکڑنے کا ٹاسک دیا۔چیف سیکیورٹی افسر نے سفید پارچہ جات میں مختلف مقامات پر ٹیمیں تعینات کردیں ،ریکی کے دوران شعبہ حادثات کی فارمیسی سے شیخ ناصر نامی شخص مبینہ کارروائی ڈالتے ہوئے موقع پر دھر لیا گیا۔اور اسے متعلقہ پولیس کے حوالہ کر دیا ۔
ملتان سے مزید