ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے رجسٹری برانچ کا دورہ کیا اور جاری امور کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر رجسٹری کے عمل، سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ریکارڈ کی دستیابی اور رجسٹری پراسس پر بریفننگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو جائیداد کی رجسٹری کے دوران کسی قسم کی مشکلات یا تاخیر کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تمام معاملات مقررہ وقت میں نمٹائے جائیں۔انسپکشن کے دوران رجسٹری فیس، سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا،محمد نعمان صدیق نے کہا کہ رجسٹری برانچ میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، بدعنوانی یا شکایات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔