• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا ملتان ایونیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ملتان ایونیو کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کمشنر ملتان نے تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار‘ معیار اور مجموعی پیش رفت کا معائنہ کیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملتان ایونیو کو جدید شہری معیار کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت اور طویل المدتی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیے جا رہے ہیں۔دورے کے دوران ایس ای ہائی ویز غلام نبی نے کمشنر ملتان کو ترقیاتی منصوبے کی رفتار اور معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ملتان سے مزید