• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانپور گرڈ سٹیشن میں 20/26 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر بحالی کا منصوبہ مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو جی ایس او ملتان سرکل کی ٹیم نے 132کے وی خانپور گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے پاور ٹرانسفارمربحالی کا منصوبہ مکمل کرلیا۔ ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی میپکو رحیم یار خان ڈویژن بلاول قادرمیمن کی سربراہی میں پرانے ٹرانسفارمر آئل کو نئے سے تبدیل کیاگیا۔ میپکو حکام کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف میپکو کا کروڑوں روپے مالیت کا اثاثہ محفوظ بنایاگیا بلکہ پاور ٹرانسفارمر کی متوقع سروس لائف میں نمایاں اضافہ بھی ہوگا،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے پاور ٹرانسفارمر کی کم سے کم وقت میں بحالی پر ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او ملتان سرکل،ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی رحیم یار خان ڈویژن، ایکسین پی اینڈ آئی ملتان اور اسسٹنٹ انجینئر (مینٹیننس) رحیم یار خان کو کمپنی کے بھاری اخراجات بچانے اور ڈی ہائیڈریشن کرکے پاور ٹرانسفارمر بحال کرنے کا منصوبہ مکمل کرنے پر شاباش دی ہے۔
ملتان سے مزید