ملتان (سٹاف رپورٹر) سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں سکول جانے کی عمر کے اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے سرکار کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے آگے آنا ہوگا اور ان اڑھائی کروڑ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسی سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ہر سال 24 جنوری کو عالمی یوم تعلیم کے موقع پر ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کرتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس سال کا موضوع “تعلیم کی مشترکہ تخلیق میں نوجوانوں کا کردار” ہے اس تقریب کا مقصد ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے لیے تعلیمی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جس میں سیاسی و سماجی، علمی و ادبی شخصیات اساتذہ کرام، ماہرینِ تعلیم، تعلیمی ادارے، نوجوان رہنما اور تنظیمیں شریک ہوکر اپنی تجاویز پیش کرتے ہیں اس سال ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کی جانب سے ورلڈ ایجوکیشن ڈے تقریبات و تعلیمی کانفرنس 2026 میں تعلیمی اداروں اور شخصیات کو سٹار ایجوکیشن ایوارڈز دئیے جائیں گے۔