ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مدارسِ دینیہ کے مسائل حل کئے جائیں گے ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان سے مدارس کے حوالے سے طے شدہ معاملا ت پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ حکومت کے کے ساتھ مدارس کے حوالے سے اجلاس ہوئے جس میں بہت سے معاملات طے ہوئے ان پر عمل درامد نہیں ہو رہا ،حکومت ان پر عمل درآمد کرائے بنگلہ دیش سمیت غیر ملکی طلبہ کو مدارس میں تعلیم کے لیے ویزے جاری کیے جائیں اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مدارس کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے آپ سے جلد ملاقات کر کے معاملے کو حل کیا جائے گا۔