• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے 22 مقدمات درج ، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 22مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے شاہ نواز سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم اور سیتل ماڑی کے علاقے محمد عزیز اور خرم شہزاد سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے شہریار سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی 48ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے حسنین کی موٹرسائیکل عدیل کی نقدی 65ہزار کوتوالی کے علاقے توقیر کا موبائل قادر پورراں کے علاقے آسیہ بی بی کی موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے اختر ضیا ،غلام احمد ،رانا جمیل کے موبائلزفونز و نقدی حنان عباس کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے عباس شوکت کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے نعیم کی نقدی 97ہزار بدھلہ سنت کے علاقے عابد حسین کی کھاد بوریاں اور راشد علی کا انورٹر کینٹ کے علاقے ابراہیم کی موٹرسائیکل اسلم کا موبائل جلیل آباد کے علاقے خرم چہلیک کے علاقےمحمد علی کی موٹرسائیکلیں شاہ شمس کے علاقے عین اللہ کی نقدی 16لاکھ اور ممتاز آباد کے علاقے مقصود عالم کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید