ملتان (سٹاف رپورٹر ) سماجی رہنما اور صدر فارماسوٹیکلز ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملتان اظہر بلوچ نے سدرن سٹی ہسپتال ملتان کو 10 عدد جدید الٹراسانک نیبولائزر مشینیں عطیہ کی ہیں ، یہ مشینیں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام یاسین کے حوالے کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سہیل ظفر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، اس موقع پر اظہر بلوچ نے کہا کہ انہوں نے یہ نیبولائزر مشینیں اپنی والدہ امیر بیگم مرحومہ اور گہرے دوست ابوبکر عثمان مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے عطیہ کی ہیں۔ڈاکٹر غلام یاسین نے اس فلاحی اقدام پر عطیہ دہندہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشینیں سانس کے مریضوں کے علاج میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گی اور ہسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے سماجی اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور معاشرے میں مثبت مثال قائم کرتے ہیں۔