ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور لیبارٹری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات اور عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی، علاج معالجے، ادویات اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔