ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں ملتان کے برانڈ روڈ کو کنجیشن سے سہولت کی جانب تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی، جس پر36 کروڑ 5لاکھ89ہزار روپے لاگت آئے گی،منصوبے کے تحت برانڈ روڈ کی مجموعی لمبائی صفر اعشاریہ اکسٹھ کلومیٹر ہوگی جبکہ سڑک کی چوڑائی میں بہتری اور پارکنگ کے جدید انتظامات شامل کیے جائیں گے۔برانڈ روڈ منصوبے کے تحت آن اسٹریٹ پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے تین سو چھہتر گاڑیوں کی پارکنگ گنجائش دستیاب ہوگی۔ منصوبے سے گول باغ، شریف کمپلیکس اور بوسن روڈ کے اطراف ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں خانیوال ضلع کے لیے پیرا فورس انفورسمنٹ سنٹر میاں چنوں کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ جس پر 10کروڑ 10لاکھ40ہزار روپےلاگت آئے گی۔اسی طرح جہانیاں تحصیل میں سول انفورسمنٹ سنٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، جس پر 12کروڑ25لاکھروپے لاگت آئے گی۔کمشنر ملتان نے اجلاس کے اختتام پر تمام منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔