• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو شناختی کارڈز کیلئے موبائل وینز کی تعیناتی کو آسان بنایا جائیگا، اصغر سیال

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب علی اصغر سیال نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے خواتین کے شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے مختص موبائل رجسٹریشن وینز کی تعیناتی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے اجلاس میں ڈائریکٹر الیکشنز اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے علاوہ صوبائی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران ٗ نادرا، یونیورسٹیز، میڈیا، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور مختلف سول سوسائٹی آرگنائز یشنز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کی ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور درپیش مسائل زیر غو آئے شرکاء نے انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز دیں۔ شرکاء نے کہا کہ خواتین کے شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے مختص موبائل رجسٹریشن وینز کی تعیناتی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ نوجوانوں کی جمہوری عمل میں زیادہ سے زیادہ شمولیت سے جمہوری نظام مزید مستحکم ہو گا، لہٰذا یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں کی سطح پر منظم اور جامع سیمینارز منعقد کیے جائیں۔ شرکاء نے مزید کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کا مستند ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ منظم اور ٹھوس حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب علی اصغر سیال نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے خواتین کے شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے مختص موبائل رجسٹریشن وینز کی تعیناتی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید