کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اختیارات کا غلط استعمال کرنے عوام کے ساتھ نہ مناسب رویہ روا رکھنے اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزا م پر پولیس کے چار سب انسپکٹرز ایک اسسٹنٹ سمیت 9 اہلکاروں کے تبادلے کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلی حکام کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں عام شہریوں سے بدتمیزی و بدسلوکی کرنے کے ساتھ اسمگلنگ میں ملوث ہیں حکام نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے جھل مگسی کے سب انسپکٹر شہباز ،تربت کے سب انسپکٹر میر حسن ،پنجگور اور ہیڈ کانسٹیبل علی محمد گوادر جبکہ ایس پی ژوب دفتر کے اسسٹنٹ اسد اللہ کو کوسٹل ہائی وے گوادر ۔ سب انسپکٹر ایوب ، سب انسپکٹر روزی خان ، ہیڈ کانسٹیبل عبدالرزاق ، ہیڈ کانسٹیبل نور الحق اور کانسٹیبل عبدالغفارکا تبادلہ گوادر کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔