• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریکنگ بیرئرز وومن نے افراد باہم معذوران کی مشکلات پر تحقیق مکمل کرلی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بریکنگ بیرئرز وومن نے بلوچستان میں سرکاری عمارتوں میں افراد باہم معذوران کے رسائی میں مشکلات پر تحقیق مکمل کرلی ہے جس کے مندرجات پر اسٹیک ہولڈرز انسانی حقوق کے نمائندے، سماجی ورکرز وکلا صحافی اکیڈیمیا، متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مشاورت کا اہتمام کیا گیا، مشاورت کا مقصد گفتگو، علم کے اشتراک، اور صوبے بھر میں افراد باہم معذوران کے لیے سرکاری عمارتوں میں رسائی اور معاشرے میں شمولیت کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کردار کو اجاگر کرنا تھا تاکہ ایک باہمی تعاون کا پلیٹ فارم قائم کیا جاسکے، مشاورتی نشست میں بریکنگ بیرئیرز وویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صدف اجمل اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی ڈاکٹر لبنی بیگ نے تحقیقات کے نتائج شرکا کے سامنے پیش کئے، انسانی حقوق کمیشن کی مس فرخندہ اورنگزیب ایکس ممبر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، خالد نعیم ممبر نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس نے تحقیق کے مندرجات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایکسیبلیٹی کوڈ 2006 اور بلوچستان میں رائج افراد باہم معذوران سے متعلق قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر زور دیا۔
کوئٹہ سے مزید