کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حاجی صورت خان کاکڑ ، عبیداللہ اچکزئی اور دیگر نے نیو اڈا سرکی روڈ کوئٹہ کے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ملاقات میں تاجروں نے گزشتہ رات نیو اڈا سرکی روڈ پر کسٹم اور فورسز کے چھاپوں کے حوالے سے آگاہ کیا پشتونخوامیپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان نے کہا کہ صوبے سے باہر کے کسٹم افسران کو خصوصی طور پر کوئٹہ لایا گیا ہے تاکہ پشتونوں کی دکانوں کاروباری مراکز پر چھاپے مارے جاسکیں پشتونخوامیپ عوام کی تائید وحمایت سے تاجروں اور کاروباری طبقے کے مفادات کا بھرپور دفاع کرے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے زرنج اور مزدا بسوں پر پابندی لگانے ، چوکوں ، شاہراہوں پر عوام کو تنگ کرنے پر پشتونخوامیپ خاموش نہیں رہے گی۔