• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک پرکرپٹ ٹولے کو زبردستی مسلط کیا گیا ہے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء و سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے کہاہےکہ ملک پرکرپٹ اورموقع پرست ٹولے کو زبردستی مسلط کیا گیا ہے یہ لوگ پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا میں کرپشن کے حوالے سے مشہور ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ان موقع پرستوں کی جاگیر نہیں ہے یہ ملک 25 کروڑ عوام کا ملک ہے اس پر 75 سال سے سرمایہ داروں نے قبضہ جمایا ہوا ہے ہمارے حکمرانوں کو سری لنکا نیپال بنگلہ دیش اور ایران سے سبق سیکھنا ہوگا ملک کو بچانے کیلئے عمران خان کی قیادت میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید