• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی جانب سے تاجروں کو بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے، سلطان قریش

کوئٹہ (پ ر) تحریکِ انصاف کے رہنما لالہ سلطان قریش نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاجروں کو بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے۔ رات کے اوقات میں کسٹمز حکام کے چھاپوں کے باعث کاروباری طبقہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور ان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے قانونی تجارت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ ملک میں پہلے ہی معاشی حالات تشویشناک ہیں۔ تاجروں کو سہولتیں دینے کی بجائے ان پر دباؤ ڈالنا حکومت کی ناکام پالیسیوں کا ثبوت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور تجارت دوست پالیسیاں اپنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے سرحدوں پر سختی کی جائے، نہ کہ ان تاجروں کو نشانہ بنایا جائے جو قانونی دائرے میں رہ کر کاروبار کر رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید