• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹاؤن و گردونواح کے علاقوں میں گیس پریشر غائب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاؤن وگردو نواح کے علاقوں میں گیس پریشر غائب،معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے لگے،بچے بزرگ دن بھر ٹھٹھرنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن ،عبداللہ ٹاؤن،سرکی روڈ، محمود آباد،پشتون آباد ، منی مارکیٹ و اطراف کے علاقوں میں گیس پریشر غائب رہنا معمول بن گیا اہل علاقہ نے بتایا کہ ماہ نومبرتک علاقے میں گیس پریشر بہتر تھا لیکن گزشتہ دو ماہ سے پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ صبح شام اور رات کے وقت میں تو گیس غائب رہتی ہے جسکی وجہ سے امور خانہ داری بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں لوگ دور جدید میں بھی متبادل ایندھن کے لئے سرگرداں رہتے ہیں علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بارہا سوئی گیس حکام کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور مذکورہ علاقوں میں گیس پریشر درست کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید