• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلقاتِ عامہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئےاعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ( خ ن) سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان کی زیر صدارت محکمہ تعلقاتِ عامہ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیےاعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران، محکمہ اطلاعات کے سینئر افسران اور متعلقہ شعبہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی محمد نور کھیتران نے محکمہ تعلقاتِ عامہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان نے محکمہ تعلقاتِ عامہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوسال سے محکمے کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوئی ہے بالخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومتی تشہیر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان موثر رابطہ قائم رکھنا محکمہ اطلاعات کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے زور دیا کہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں، ترقیاتی اسکیموں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت، درست اور موثر تشہیر کو مزید بہتر اور مربوط بنایا جائے تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات سے آگاہی حاصل ہو اور شفافیت کو فروغ ملے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات اور جدید دور کے تقاضوں کے پیش نظر روایتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی اقدامات کی مثبت اور موثر تشہیر کو وسعت دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید