کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس پر ایک شخص کی دکاندار پر فائرنگ 10سالہ مدرسے کا طالبعلم زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق مشرقی بائی پر بدھ کی صبح ایک شخص نے دکاندار میر ولی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا فائرنگ کی زد میں آکر مدرسے کا طالب علم 10سالہ حسین احمد شدید زخمی ہو گیا تاہم دکاندار معجزانہ طور پر محفوظ رہا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔