• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کب؟ مبینہ دعوت نامہ وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کب ہونے جارہی ہیں، اس سے متعلق ولیمہ کا ایک مبینہ کارڈ وائرل ہوگیا۔ 

جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہوگی، جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کے ولیمہ سے متعلق مبینہ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس کے مطابق انکی تقریب ولیمہ 18 جنوری 2026 کو شریف فارمز جاتِی اُمرا میں دوپہر 1 بجے منعقد ہوگی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ولیمہ کے مبینہ کارڈ سے متعلق شریف خاندان کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شیخ روحیل اصغر نے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تقریبات کی کچھ تفصیلات بھی بتائی تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ’جب میرے بیٹے نے مجھ سے پوچھا تو میں نے کہا کہ یہ خدا کی رحمت ہے کہ ہماری چھوٹی لڑکی اتنے معزز خاندان میں شادی کر رہی ہے اور میں نے اسے اس رشتے کو قبول کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔‘

واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل انہوں نے 2021 میں عائشہ سیف سے شادی کی تھی، مگر یہ رشتہ زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا اور دونوں اکتوبر 2023 میں علیحدہ ہوگئے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید